Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / ضمنی چناؤ:آر کے نگر و دیگر حلقوں میں پولنگ کا اختتام

ضمنی چناؤ:آر کے نگر و دیگر حلقوں میں پولنگ کا اختتام

چینائی ۔ 21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں چینائی کے آر کے نگر اسمبلی حلقہ میں آج ضمنی چناؤ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے جبکہ لگ بھگ 60فیصد پولنگ سہ پہر 3بجے تک درج ہوچکی تھی ۔ الیکشن حکام نے بتایا کہ قطعی اعداد و شمار متعاقب جاری کئے جائینگے ۔ یہ اسمبلی نشست چیف منسٹر جئے للیتا کے انتقال سے خالی ہوئی ہے ۔ اس دوران ملک کے بعض دیگر حصوں میں بھی ضمنی چناؤ میں پولنگ ہوئی۔ مغربی بنگال کے سبانگ اسمبلی حلقہ کیلئے 74.89 فیصد رائے دہی ہوئی ‘ جہاں برسراقتدار ترنمول کانگریس کو بی جے پی اور سی پی آئی ( ایم) کیساتھ سخت مقابلہ درپیش ہے۔ اروناچل پردیش کے دو اسمبلی حلقوں میں بھی آج ووٹ ڈالے گئے۔

TOPPOPULARRECENT