Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ضیاء الدین نے ڈبلز ٹائٹل جیتا

ضیاء الدین نے ڈبلز ٹائٹل جیتا

حیدرآباد۔ 13 اپریل ۔ ( ای میل )  سید ضیاء الدین پاشاہ حمزہ نے آل انڈیا ٹینس چمپئن شپ سیریز میں ڈبلز کا خطاب جیتا جبکہ سنگلز میں وہ سیمی فائنل تک رسائی میں کامیاب رہے۔ اس ٹورنمنٹ کا اہتمام ایمانویل ٹینس اکیڈیمی بوئن پلی نے کیا، جس کا اختتام 11اپریل کوہوا۔ 15سالہ ضیاء ،اکٹر جنید پاشاہ آر ایم او شاداں ہاسپٹل کے فرزند ہیں۔ انہوں نے طارق ٹینس اکیڈیمی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن کے تحت منعقدہ مختلف زمروں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ بعد میں وہ ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی سے وابستہ ہوئے ۔ 13سال کی عمر میں انہوں نے لیونیا ریزارٹس حیدرآباد میں پہلی ایشین ٹینس فیڈریشن ٹورنمنٹ میں حصہ لیا۔ وہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچز میں بھی حصہ لے چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT