Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / ضیاء گوڑہ میں مہیب آتشزدگی ،20جھونپڑیاں جل کر خاکستر

ضیاء گوڑہ میں مہیب آتشزدگی ،20جھونپڑیاں جل کر خاکستر

حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) ضیاء گوڑہ میکل بنڈہ علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 20 جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جھونپڑیوں کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا جلائے جانے کے نتیجہ میں یہاں کی جھونپڑیوں کو آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں آگ نے جھونپڑیوں کو مکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر شہر کے مختلف فائیر اسٹیشنوں سے فائر انجنوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ اس واقعہ میں جھونپڑیوں میں موجود تمام اشیاء مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ کلثوم پورہ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں تمام جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں اور کئی افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس واقعہ میں ایک ایسی لڑکی کا جہیز بھی خاکستر ہوگیا جس کی شادی جاریہ ماہ 22 تاریخ کو مقرر تھی۔ کلثوم پورہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT