Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ضیاء گوڑہ میں 2 ماہ سے گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے

ضیاء گوڑہ میں 2 ماہ سے گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے

حیدرآباد۔/3اپریل، ( سیاست نیوز) ضیاء گوڑہ کے کئی محلوں اور خاص کر شانتی نگر میں موریوں کا گندہ پانی گذشتہ 2 ماہ سے سڑکوں پر بہہ رہا ہے جبکہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج کے عملہ کی جانب سے گٹروں کی صفائی کی کوشش بھی بے فیض ہے۔ ضیاء گوڑہ اور کاروان کے درمیان موجود محلوں میں گندہ پانی کا سڑکوں پر بہنا یہاں کی عوام کیلئے کئی امراض کے خدشات پیدا کررہا ہے کیونکہ گھروں کے دروازوں کے سامنے سے یہ گندہ پانی بہہ رہا ہے۔ یہاں کے مکین شیخ دلاور نے کہا کہ گھر کا دروازہ کھولتے ہی گندہ پانی قدموں کے نیچے ہوتا ہے۔ گندہ پانی کے بہاؤ سے مچھروں کی کثرت بھی ہوگئی ہے اور بدلتے موسم سے بخار اور دیگر امراض کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔ واٹر بورڈ کی لاپرواہی سے مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے حالانکہ ارباب مجاز کی اس طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے تاکہ ٹوٹے مین ہولز کی درستگی کی جائے لیکن تمام کوششیں رائیگاں گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT