Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / طاقتور خواتین کی فہرست میں صدر نشین ایس بی آئی کو پانچواں مقام

طاقتور خواتین کی فہرست میں صدر نشین ایس بی آئی کو پانچواں مقام

ممبئی۔/7جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) فوربس میگزین نے ملک کے قومیائے ہوئے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی کی پہلی خآتون صدر نشین اروندھتی بھٹا چاریہ کو شعبہ فینانس میں 5 طاقتور خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے جبکہ انہیں عالمی سطح پر100طاقتور خواتین کی فہرست میں 25 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ اس فہرست میں سرکردہ لیڈروں، صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، سائنسدانوں اور چیف ایکزیکیٹو آفیسروں کا انتخاب کیا گیا۔ بھٹاچاریہ نے 200سالہ قدیم اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ٹکنالوجی کے استعمال میں گرانقدر رول ادا کیا ہے جوکہ 36ممالک میں 330 ملین صارفین کی خدمات انجام دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT