Friday , August 17 2018
Home / دنیا / طاقتور طوفان ’ہاگوپٹ‘ فلپائن کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا

طاقتور طوفان ’ہاگوپٹ‘ فلپائن کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا

منیلا ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق ’ہاگوپِٹ‘ نامی طاقتور ٹائیفون آج انتہائی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اپنے ابتدائی لمحات میں ہی یہ سمندری طوفان بجلی کے نظام کو درہم برہم کر دینے اور بہت سے درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کا سبب بنا۔ یہ طوف

منیلا ، 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے محکمہ موسمیات کے مطابق ’ہاگوپِٹ‘ نامی طاقتور ٹائیفون آج انتہائی تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا۔ ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد اپنے ابتدائی لمحات میں ہی یہ سمندری طوفان بجلی کے نظام کو درہم برہم کر دینے اور بہت سے درختوں کے جڑوں سے اکھڑ جانے کا سبب بنا۔ یہ طوفان اپنے ساتھ شدید بارشیں بھی لایا ہے۔ اس ٹائیفون کے ساحلی علاقوں تک پہنچنے سے پہلے ہی پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT