Friday , September 21 2018
Home / دنیا / طاقت کے استعمال کے سواء دوسرا متبادل نہیں تھا : تھریسامے

طاقت کے استعمال کے سواء دوسرا متبادل نہیں تھا : تھریسامے

لندن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے شام کے خلاف فضائی حملوں میں امریکہ اور فرانس کے ساتھ اپنے ملک کے شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہاکہ شام میں طاقت کے استعمال کے سواء اور کوئی دوسرا قابل عمل متبادل نہیں تھا۔ تھریسامے نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’شامی حکومت کو کیمیائی اسلحہ کے استعمال سے باز رکھنے اور ان اسلحہ کی صلاحیت ختم کرنے کے لئے برطانوی مسلح فورسیس کو میں آج شام مربوط اور منتخب مقامات پر حملوں کے اختیارات دی ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT