Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / طاق اور جفت اسکیم پر عمل آوری کے دوران آلودگی میں گراوٹ

طاق اور جفت اسکیم پر عمل آوری کے دوران آلودگی میں گراوٹ

نئی دہلی۔/19جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) شہر دہلی میں طاق اور جفت اسکم پر عمل آوری کے دوران فضائی آلودگی میں 18فیصد تک گراوٹ آگئی۔ جہاں پر 15یوم کیلے متفرق موڑ گاڑیوں کے چلانے پر تحدیدات عائد کی گئی تھیں ۔ ایک امریکی ادارہ نے مطالعاتی رپورٹ میں بتایا کہ علاقہ قومی دارالحکومت ( این سی آر ) میں ماہ ڈسمبر کے مقابل ماہ جنوری میں فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا لیکن شہر دہلی میں تھوڑی بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ ( یونیورسٹی آف شکاگو ) اور ایوڈنس فار پالیسی ڈیزائن گروپ ( ہارورڈ یونیورسٹی ) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شہر دہلی میں یکم جنوری تا 15جنوری دوپہر کے اوقات میں آلودگی میں قابل لحاظ گراوٹ دیکھی گئی تاہم اس مسئلہ پر شہر دہلی اور پڑوسی علاقوں میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT