Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / طاق ۔ جفت اسکیم میں توسیع کا منصوبہ نہیں : حکومت دہلی

طاق ۔ جفت اسکیم میں توسیع کا منصوبہ نہیں : حکومت دہلی

نئی دہلی، 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ان اطلاعات کے دوران کہ دہلی میں طاق ۔ جفت اسکیم میں توسیع کی جائے گی، دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گوپال رائے نے آج واضح کیا کہ حکومت اس تجربہ کو 15 جنوری کے آگے توسیع دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ گاڑیوں سے پھیلنے والی آلودگی پر قابو پانے اس پائلٹ پراجیکٹ پرتجرباتی طور پر یکم جنوری سے عمل آوری ہوئی تھی ۔ رائے نے کہا کہ کچھ الجھن پیدا کی جا رہی ہے کہ حکومت نے غیر قانونی طور پر اس منصوبہ پر عمل کیا ہے ۔ یہ ادعا کیا جا رہا ہے کہ اس اسکیم پر مزید وقت تک عمل آوری کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا سوال ہے وہ اس اسکیم پر 15 جنوری کے بعد عمل کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتی اور نہ ہی اسے 15 جنوری سے قبل ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کی ان اطلاعات کو غلط قرار دیا جن میں ادعا کیا گیا تھا کہ اس اسکیم میں مزید توسیع کی جانے والی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک تحدیدات صرف 15 جنوری تک ہیں اور اس کے بعد حکومت تجزیہ کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT