Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / طالبات کی نیم برہنہ تصویرکشی پر اکاونٹننٹ ماخوذ

طالبات کی نیم برہنہ تصویرکشی پر اکاونٹننٹ ماخوذ

بیرحم پور ( اڑیشہ ) ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع گنجام کے گڈیال میں واقع سرکاری اسکول کی تقریبا 60 طالبات نے اس وقت ہاسٹل چھوڑ کر چلے گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ اسکول اکاونٹننٹ نے ہاسٹل کے باورچی کے تعاون سے ان کی برہنہ تصاویر اتار لی ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کستور با گاندھی بالیکا ودیالیہ کی طالبات گذشتہ سال سیر و تفریح پر گ

بیرحم پور ( اڑیشہ ) ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع گنجام کے گڈیال میں واقع سرکاری اسکول کی تقریبا 60 طالبات نے اس وقت ہاسٹل چھوڑ کر چلے گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ اسکول اکاونٹننٹ نے ہاسٹل کے باورچی کے تعاون سے ان کی برہنہ تصاویر اتار لی ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کستور با گاندھی بالیکا ودیالیہ کی طالبات گذشتہ سال سیر و تفریح پر گئی تھیں جہاں پر اکاونٹننٹ نے ان کی برہنہ تصاویر اتارلی تھی جس کی تحویل سے 22 تصاویر برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ہیڈ مسٹریس ٹی انا پورنا پاترا نے اس واقعہ سے ڈی پی سی کو مطلع کردیا ہے ۔ جس کا حال ہی میں پتہ چلا ہے ۔ صدر نشین ڈسٹرکٹ چائیلڈ ویلفیر کمپنی نے اکانٹننٹ کے خلاف تحقیقات کے بعد پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ہے جب کہ اکاونٹننٹ اور ہاسٹل کے باورچی نے استعفیٰ دیدیا ۔ اور وارڈن نے طویل رخصت حاصل کرلی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پراجکٹ کوآرڈینٹر (DPC) سرواسکھشا ابھیان مسٹر سدم منڈل نے یہ اطلاع دی ۔ اور بتایا کہ 87 میں 60 طالبات نے کل ہاسٹل چھوڑ کر چلی گئی ہیں جن کا تعلق ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی سے ہے اور جماعت ششم سے آٹھویں تک زیر تعلیم ہیں اور اس واقعہ کے بعد ہاسٹل میں ایک خاتون کانسٹبل کو متعین کردیا گیا ۔ کبی سوریہ نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر ڈی آر پٹنائک نے بتایا کہ اسکول اکاونٹننٹ تلو بھویاں کے خلاف ایک کیس درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی گئی جو کہ مفرور ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT