Saturday , December 15 2018

طالبان بم حملوں میں 10 افغان پولیس ملازمین کی ہلاکت

کابل ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے مختلف بم حملوں میں کم از کم 10 پولیس ملازمین کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان میں 7 پولیس اہلکار لوگر صوبے میں ایک خود کش حملے میں مارے گئے۔ فوجی وردی میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پولیس پارٹی پر حملہ پْلی عالم کے مقام پر کیا۔ ہلاک شدگان میں پولیس گشتی ٹیم کا سربراہ بھی شامل ہے۔ آج ہی جلال آباد میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے پھٹنے سے 3 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ طالبان نے لوگر اور جلال آباد کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT