Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / طالبان حملوں میں11پولیس ملازمین ہلاک

طالبان حملوں میں11پولیس ملازمین ہلاک

قندھار ۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افغانستان کے صوبہ ہیلمند میں چوکی پر مشتبہ طالبان جنگجوؤں کے حملہ سے 11افغان ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ۔ دو پولیس چوکیوں پر حملے کئے گئے تھے ۔ یہ افغانستان کی فوج پر مبینہ طور پر طالبان کے مہلک حملوں کے سلسلہ کا تازہ ترین حملہ تھا ۔ طالبان نے خلائی سانگ علاقہ میں آج علی الصبح پولیس چوکیوں پر حملہ کیا تھا ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی لیکن 11ملازمین پولیس ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ۔ صوبائی پولیس کے سربراہ غفار صفی کے بموجب 15 طالبان جنگجو بھی انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT