Tuesday , December 11 2018

طالبان حملہ میں 7 پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے وسطی صوبہ میں طالبان نے مقامی پولیس اہلکاروں پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان شفیق ننگ نے بتایا کہ شورش پسندوں نے آج صبح مشین گن اور آر پی جی لانچرس کے ذریعہ ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ سا

کابل ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے وسطی صوبہ میں طالبان نے مقامی پولیس اہلکاروں پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان شفیق ننگ نے بتایا کہ شورش پسندوں نے آج صبح مشین گن اور آر پی جی لانچرس کے ذریعہ ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ سات پولیس اہلکاروں کے علاوہ تین طالبان حملہ آور بھی ہلاک ہوئے جبکہ زخمی طالبان کی تعداد چار بتائی گئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ طالبان ایسے چیک پوسٹس پر حملہ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں افغان پولیس چیک پوسٹس کی نگرانکار ہے کیونکہ افغان پولیس طالبان کا آسان شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT