Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / طالبان سے مذاکرات ‘ہندوستان کی موجودگی ضروری ‘عبداللہ عبداللہ

طالبان سے مذاکرات ‘ہندوستان کی موجودگی ضروری ‘عبداللہ عبداللہ

نئی دہلی ۔ 4 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان جو اس بات کا خواہاں ہے کہ طالبان سے امن بات چیت جو اس وقت تعطل کا شکار ہے ، کا احیاء ہوجائے ، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک جنگ زدہ افغانستان میں استحکام اور قیام امن کا سوال ہے تو اس کے لیے ہندوستان ’ ہنوز تصویر میں موجود ہے ‘ ۔ افغانستان کی کوشش رہی ہے کہ اس معاملہ میں ہندوستان کو چھوٹی سے چھوٹی بات سے بھی لاعلم نہ رکھا جائے ۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبداللہ نے ہند ۔ افغانستان کے درمیان دفاعی اور سیکوریٹی تعلقات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کی جانب سے فوجی ساز و سامان سربراہ کرنے پر بے حد خوش ہے ۔ یاد رہے کہ ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت دودل نے افغانستان کے پانچ روزہ دورہ کے آخری روز عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکوریٹی تعاون کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ حالیہ دنوں میں افغانستان کے ہندوستانی مشنس پر کئے گئے حملے بھی زیر بحث آئے ۔

TOPPOPULARRECENT