Wednesday , December 12 2018

طالبان لیڈر مولانا فضل اللہ کے سرپر پانچ ملین ڈالر کا انعام

واشنگٹن ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج طالبان لیڈر مولانا فضل اللہ کی گرفتاری اور ان کا اتہ پتہ بتانے پر پانچ ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ پر 2014ء کو پشاور کے اسکول میں قتل عام کے بشمول کئی ہلاکت خیز حملے کرنے کا الزام ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب ایک دن قبل فضل اللہ کے افغانستان میں مارے جانے کی اطلاع ملی۔ 2012ء میں فضل اللہ نے پاکستانی اسکولی طالبہ ملالہ یوسف زئی کے قتل کا حکم دیا تھا۔ ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے مہم شروع کی تھی۔ فضل اللہ کے سر پر یہ انعام کا اس وقت اعلان کیا گیا جبکہ پاکستان کی خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوا نے وائیٹ ہاؤس میں عہدیداروں کے بشمول ٹرمپ نظم و نسق کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT