Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / طالبان نے ہیلی کاپٹر پر قبضہ کرلیا تین ہلاک ، 16یرغمال

طالبان نے ہیلی کاپٹر پر قبضہ کرلیا تین ہلاک ، 16یرغمال

کابل۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان باغیوں نے شمال مغربی افغانستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے فوجی ہیلی کاپٹر کو اپنے قبضہ میں کرلیا اور تین افراد کو ہلاک جبکہ اس میں موجود 16 افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کی توثیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر صوبہ فریاب روانہ کیا گیا تھا جہاں طالبان اور افغان سیکوریٹی فورسیس کے مابین لڑائی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہو پایا کہ ہیلی کاپٹر نے ایمرجنسی لینڈنگ کی یا اسے نیچے اترنے کیلئے مجبور کیا گیا ہے۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ یہ سیول ہیلی کاپٹر تھا جسے فوجی خدمات کیلئے کنٹراکٹ پر دیا گیا تھا۔ ایک اور واقعہ میں افغانستان کے نیشنل ٹیکس آفس سے وابستہ صوبائی ڈائرکٹر کو طالبان باغیوں نے ہلاک کردیا۔ انہوں نے دفتر کے باہر اس عہدیدار کی گاڑی کو روکنے کے بعد گھسیٹ کر لائے اور گولی مار دی۔

شام میں دولت اسلامیہ پر امریکہ اور فرانس کا شدید فضائی حملوں سے اتفاق
واشنگٹن ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور فرانس نے آج فیصلہ کیا کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ پر فصائی حملوں میں شدت پیدا کی جائے گی اور ان افراد کی مدد کی جائے گی جو زمین پر دولت اسلامیہ سے جنگ کر رہے ہیں ۔ صدر امریکہ بارک اوباما اور صدر فرانس فرینکوئی اولاند وائیٹ ہاؤز میں ملاقات کے بعد جس کا مقصد مخالف دولت اسلامیہ پر تبادلہ خیال تھا۔ ٹی وی پر مشترکہ طور پر بیان دے رہے تھے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT