Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / طالبان نے 30 پولیس اہلکاروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

طالبان نے 30 پولیس اہلکاروں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

کابل۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدہشان میں طالبان نے یرغمال بنائے گئے 30پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔ بدہشان ضلعی شوری کے رکن کیماک بیگ حسینی کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ضلع تیغاب کے ایک پولیس تھانے پر حملہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا۔ حسینی نے بتایا ہے کہ طالبان نے یرغمالیوں کو گولیاں مارتے ہوئے قتل کیا ہے، جبکہ اسی تھانے کے بیس پولیس اہلکاروں کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ تھانے پر حملے کے بعد اغوا کنندہ 46 پولیس والے ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ناٹو اور افغان فورسس کی کارروائیوں کے باوجود حملے جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT