Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / طالبان پر امریکی ڈرون حملہ، افغانستان میں 21 ہلاک

طالبان پر امریکی ڈرون حملہ، افغانستان میں 21 ہلاک

ڈیرہ اسمعیل خان ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی محکمہ سراغ رسانی کے عہدیداروں اور پاکستانی طالبان نے کہا کہ امریکی ڈرون طیارہ سے دو میزائل داغے گئے۔ پڑوسی ملک افغانستان میں یہ میزائل عسکریت پسندوں کے ایک کارخانہ سے ٹکرا گئے جس سے 21 شورش پسند بشمول پاکستانی طالبان کے ایک شعبہ کے صدر ملا فضل اللہ کے فرزند بھی ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی طالبان کے 3 کمانڈرس نے اس اطلاع کی توثیق کی ہے۔ کابل سے موصولہ اطلاع کے بموجب افغانستان کے صوبہ قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرس پر طالبان کے حملہ سے ایک پولیس عہدیدار ہلاک ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد پانچ ہے۔ حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ ان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہیکہ مہلوک افراد کی تعداد 21 ہے جن میں 15 پولیس ملازمین شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT