Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / طالبان کا افغان فوجی اڈہ پر حملہ ، 10 فوجی ہلاک

طالبان کا افغان فوجی اڈہ پر حملہ ، 10 فوجی ہلاک

قندھار۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 افغان فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان عسکریت پسند جنوبی صوبہ قندھار کے فوجی اڈہ میں زبردستی داخل ہوگئے۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ مغربی تائید یافتہ افواج پر یہ تازہ ترین حملہ ہے۔ ضلع شاہ ولی کوٹ میں جارحانہ حملہ کل رات دیر گئے کیا گیا جبکہ ایک دن قبل ہی 20 افغان ملازم پولیس طالبان جنگجوؤں کے ہاتھوں پڑوسی ریاست زابل میں ہلاک کئے گئے تھے۔کابل پولیس کے بموجب دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طالبان اس کے پس پردہ تھے لیکن تاحال کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ امریکہ شورش پسند عسکریت پسندوں کے پیدا کردہ تعطل کو توڑنے کیلئے مزید ہزاروں فوجی افغانستان روانہ کرنے پر غور کررہا ہے۔ افغانستان میں فی الحال 8,400 امریکی فوجی ہیں اور حلیف ناٹو کے 5,000 فوجی ہیں جو صرف تربیت اور مشورہ دینے کا کام کرتے ہیں۔ 6 سال قبل امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی۔

TOPPOPULARRECENT