Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / طالبان کا خود کش حملہ، تین نیٹو فوجی ہلاک

طالبان کا خود کش حملہ، تین نیٹو فوجی ہلاک

کابل ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت ترین سکیورٹی کے باوجود افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج منگل کو ہونے والے طالبان کے ایک خودکش حملے میں نیٹو کے کم از کم تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد فوجیوں سمیت تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں پانچ غیر ملکی فوجی بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ دھماکہ امریکی سفارت خانے کی عم

کابل ۔ 16ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت ترین سکیورٹی کے باوجود افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج منگل کو ہونے والے طالبان کے ایک خودکش حملے میں نیٹو کے کم از کم تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد فوجیوں سمیت تقریباً 20 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں پانچ غیر ملکی فوجی بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ دھماکہ امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب اور کابل کے ہوائی اڈے کو جانے والی سڑک پر ہوا جس میں غیر ملکی فوجیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ روئٹرز کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب ایک طرف افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء جاری ہے اور دوسری جانب یہ شورش زدہ ملک ایک سیاسی بحران کا بھی شکار ہے، عسکریت پسند صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی کارروائیوں میں تیزی لاتے جا رہے ہیں۔حملے کے فوری بعد اسی سڑک پر تعینات امریکی اور پولستانی فوجیوں کی طرف سے اپنے زخمی ساتھیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ سڑک کے کنارے دھماکے سے متاثرہ گاڑیوں کے تباہ شدہ ڈھانچے بھی دیکھے جا سکتے تھے۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب ہوا۔ اسی وقت اس سڑک پر ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہی وہ مرکزی سڑک ہے، جسے کے ذریعے امریکی سفارتخانے اور سپریم کورٹ تک پہنچا جا سکتا ہے۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ آج دشمن کے حملے میں آئی سیف کے تین اہلکار مارے گئے ہیں‘‘۔ کابل پولیس کے ترجمان حشمت اللہ کا کہنا تھا، ’’یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ ہماری ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 13 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں اور 17 کاروں کو نقصان پہنچا ہے‘‘۔بعض زخمیوں کوجائے واقعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT