Wednesday , November 14 2018
Home / دنیا / طالبان کا صوبہ غزنی کے ایک ضلع پر قبضہ ، گورنر سمیت 12 افراد کا قتل

طالبان کا صوبہ غزنی کے ایک ضلع پر قبضہ ، گورنر سمیت 12 افراد کا قتل

غزنی، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں صوبہ غزنی کے ایک ضلع پر آج صبح طالبان نے قبضہ کر لیا اور ضلع کے گورنر سمیت 12 سے زائد لوگو ں کو قتل کردیا۔ پولس افسر نے یہ اطلاع دی ۔ غزنی پولس کے نائب سربراہ رمضان علی محسني نے بتایا کہ یہ واردات صوبہ غزنی کے سب سے محفوظ مانے جانے والے خواجہ عمری ضلع میں ہوئی ہے ، جہاں دہشت گردوں نے ضلع کے گورنر علی دوست شمس، ان کے باڈی گارڈ ، سات پولس افسران اور پانچ انٹلیجنس ایجنٹوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT