طالبان کا گھات لگا کر حملہ ، 22 پولیس ملازمین ہلاک

مزار شریف ، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) طالبان عسکریت پسندوں نے آج شمالی افغانستان میں پولیس قافلہ پر گھات لگا کر حملہ کرتے ہوئے 22 پولیس افسروں کو ہلاک اور 8 دیگر کو زخمی کردیا۔ حکام نے بتایا کہ صبح سویرے صوبہ سری پل میں یہ حملہ افغانستان کی کمزور سیکوریٹی صورتحال کو نمایاں کرتا ہے جبکہ مقامی فورسیس کو نیٹو کی ملٹری موجودگی میں کمی کے ساتھ طالبان کی شورش پسندی میں شدت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT