Thursday , January 24 2019

طالبان کے تازہ حملہ میں دس فوجی اور سات پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افغان عہدیداروں کے مطابق طالبان کے تازہ حملوں میں دس فوجی سپاہی اور سات پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس سربراہ عبدالرشید بشیر نے بتایا کہ شمالی تخرصوبہ میں طالبان نے خواجہ گھر ڈسٹرکٹ میں واقع ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے بعد دہشت گردوں اور فوجی سپاہیوں کے درمیان ایک گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا جس میں 12 فوجی سپاہی زخمی ہوئے اور 10 ہلاک ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کی صفوں میں بھی بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT