Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / طالبان کے حریف گروہوں کے درمیان تصادم ، 12 ہلاک

طالبان کے حریف گروہوں کے درمیان تصادم ، 12 ہلاک

پشاور 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ علاقہ میں طالبان کے دو حریفوں کے درمیان فائرنگ کے خوفناک تبادلہ کے نتیجہ میں آج کم سے کم 12 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے چکوٹی علاقہ میں یہ خونریز تصادم ہوا جہاں حریف گروپ ایک دوسرے کے سامنے آگئے تھے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کی تھی۔

مہلوکین میں حکیم اللہ محسود گروپ کے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی اکثریت ہے۔ ایجنسی کے اِس علاقہ میں دونوں حریف گروہوں کے درمیان گزشتہ دو ہفتوں سے جھڑپوں اور تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ اِسی علاقہ میں گزشتہ روز 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ چکوٹی میں عسکریت پسندوں نے حکیم اللہ محسود سے وابستہ قبائیلیوں پر گھات لگاکر حملہ کیا تھا۔ شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسیس کی بڑے پیمانہ پر کی گئی کارروائی کے نتیجہ میں 40 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT