Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / طالبان کے حملے میں 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک

طالبان کے حملے میں 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ /28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان پولیس عہدیدار نے کہا ہے کہ مشرقی صوبہ غزنی میں پولیس کی تلاشی چوکیوں پر الگ الگ تخریب کار حملوں کے نتیجہ میں کم از کم 9 پولیس افسران ہلاک ہوگئے ہیں ۔ صوبہ گورنر کے ترجمان عارف نوری نے کہا کہ آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران پولیس کی دو تلاشی چوکیاں طالبان جنگجوؤں کے حملوں کا نشانہ بنے جس میں پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ پولیس اور تخریب کاروں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک لڑائی جاری رہی جس میں چھ تخریب کار ہلاک اور دیگر 9 زخمی ہوگئے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ان کی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تلاشی چوکیوں کے د ونوں کمانڈروں کے بشمول 4 پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT