Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / طالبان کے خودکش کار بم حملے میں 7 ہلاک

طالبان کے خودکش کار بم حملے میں 7 ہلاک

کابل۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے جنوبی ہلمند صوبہ میں طالبان کے خودکش کار حملہ آور نے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بناتے ہوئے 7 افراد ہلاک کردیا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کیلئے اپنی نئی پالیسی کا صرف ایک روز قبل ہی اعلان کیا تھا جس میں افغانستان میں زائد امریکی فوجیوں کی تعیناتی اور ساتھ ہی افغانستان میں امریکہ کی طویل ترین جنگ کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔
امریکی بحریہ کے کمانڈر کو ہٹانے کا فیصلہ، جہازوں کے تصادم کا شاخسانہ
واشنگٹن۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام)ایشیا میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی جہازوں کے ٹکرانے کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے امریکی بحریہ نے وائس ایڈمیرل جوزف آکن کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بحریہ کے ایک اعلی افسر نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کل بتایا کہ وائس ایڈمیرل ساتویں بیڑے کی کمان سنبھال رہے ہیں لیکن ایشیا علاقہ میں ٹکر کے مسلسل ہونے والے واقعات پر محکمہ دفاع سنجیدہ ہے اور انہیں آئندہ کچھ گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے گا۔افسر نے بتایا کہ قیادت میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT