Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / طالبان کے سینئر رکن کا پاکستان میں انتقال

طالبان کے سینئر رکن کا پاکستان میں انتقال

اسلام آباد ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان کے سینئر رکن ملا محمد حسن رحمانی بیماری کی وجہ سے پاکستان میں انتقال کر گئے۔ امکانی طور پر یہ حکومت پاکستان کیلئے ایک پریشان کن خبر ہے کیونکہ وہ اس بات کی تردید کرتا آرہا تھا کہ اس کی سرزمین پر کسی شورش پسند گروپ کی قیادت موجود نہیں ہے۔ وہ کوئٹہ کے ایک ہاسپٹل میں شریک تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ پاکستان ان تین ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے طالبان کے افغانستان پر اقتدار کو تسلیم کیا تھا۔ رحمانی کی پاکستان میں موت کی توثیق طالبان کے ایک سینئر عہدیدار نے کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT