Friday , February 23 2018
Home / دنیا / طالبان کے مختلف سکیورٹی چوکیوں پر حملے، 22 پولیس اہلکار ہلاک

طالبان کے مختلف سکیورٹی چوکیوں پر حملے، 22 پولیس اہلکار ہلاک

کابل۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان پولیس عہدیدار کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے جنوبی قندھار صوبہ میں تقریباً 15 سکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس میں 22 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ دریں اثناء پولیس کے عبوری صوبائی ترجمان مطیع اللہ ہلال نے بتایا کہ شورش پسندوں نے گزشتہ نصف شب کم و بیش 15 سکیورٹی چوکیوں کو نشانہ بنایا جن میں میواند اور زاہری ڈسٹرکٹس کے نام قابل ذکر ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں 45 طالبان ہلاک اور دیگر 35 زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف اس خطہ سے پارلیمنٹ کی نمائندگی کرنے والے خالد پشتون نے مہلوک پولیس اہلکاروں کی تعداد 37 اور زخمیوں کی تعداد 30 بتائی۔ فی الحال طالبان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، البتہ یہ بات اپنی جگہ مسلمہ ہے کہ طالبان نے افغان سکیورٹی فورسیس کے خلاف اپنے حملوں میں شدت پیدا کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT