Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / طالبان کے ہاتھوں 12 افغان قتل ، 40 اغواء

طالبان کے ہاتھوں 12 افغان قتل ، 40 اغواء

غزنی۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے عہدیداروں نے گولیوں سے چھننی 12 فوجیوں کی نعشیں حال ہی میں شمالی افغان صوبہ غزنی سے برآمد کیں۔ بندوق برداروں نے دیگر 40 افراد کو بھی ملک کے شمالی علاقہ سے اغواء کرلیا ہے جبکہ شورش پسندی عروج پر ہے۔ افغانستان کی کمزور صیانتی صورتحال کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ طالبان نے اپریل میں موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی جارحیت کا آغاز کردیا۔ حکومت نے ان سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی کیونکہ مقدس ماہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے لیکن طالبان نے حکومت کی اپیل مسترد کردی تھی۔ غزنی کے گورنر محمد امان حمیم نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کو دشمن نے ضلع اندر میں حبس بیجا میں رکھا تھا جہاں سے آج صبح ان کی نعشیں دستیاب ہوئیں۔ دیگر 40 افراد کو آج قندوز میں اغوا کرلیا گیا۔ یہ تمام افراد ایک بس میں سفر کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT