Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / طالبان کے ہاتھوں 27افغان عہدیداروں کا اغوا

طالبان کے ہاتھوں 27افغان عہدیداروں کا اغوا

کابل۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان جنگجوؤں نے 27پولیس عہدیداروں کا شمال مشرقی افغان صوبہ سے اغوا کرلیا ۔ عہدیداروں کے بموجب انتہا پسند گروپ کے موسم بہار کے آغاز سے پہلے جارحانہ حملوں میں اغوا کی یہ واردات کی گئی۔ جنرل فضل الدین ایار نے کہا کہ 27عہدیدار ایک غار میں روپوش تھے جب کہ طالبان نے کل ضلع یمگان پر حملہ کیا تھا ۔ وہ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جب کہ انہیں اغوا کرلیا گیا ۔ طالبان نے اخباری نمائندوں کو ایک پیغام روانہ کرتے ہوئے حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
مشرق وسطی میں میئرس وائرس سے 2فلپائنی شہری ہلاک
منیلا۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن نے آج کہا کہ اُس کے دو شہری جو سعودی عرب میں برسرکار تھے میئرس کرونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان چارلس جوس نے کہا کہ اُن کے رشتہ داروں کو اطلاع دے دی گئی ہے اور نعشیں وطن واپس لانے کی کوشش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT