Sunday , April 22 2018
Home / دنیا / طالبا ن کونئی افغان پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

طالبا ن کونئی افغان پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

کابل ۔ 18مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ سیچیف ایگزیکٹو افغانستان عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طالبان کو امن کے لیے افغانستان کی نئی پیش کش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ملاقات میں پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لییبین الریاستی مذاکرات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک افغان تعلقات کی بہتری کے لییبین الریاستی مذاکرات کے امور پر بھی بات ہوئی۔
وزیر خارجہ ایران جواد ظریف دواخانہ میں شریک
تہران ۔ 18مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ ایران شدید علالت کی وجہ سے دواخانہ میں شریک کردیئے گئے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’ایرنا‘ نے وزارت خارجہ کو ترجمان کے حوالے سے کہا کہ محمدجواد ظریف ہفتہ کے دن چند گھنٹے کیلئے سخت بیماری کے نتیجہ میں دواخانہ میں شریک کردیئے گئے تھے ۔ ان کی اس دن کی تمام ملاقاتیں کردی گئیں تاکہ وہ آرام کرسکیں ۔ ترجمان نے ان کی بیماری کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی ۔ جواد ظریف ایک اعتدال پسند قائد ہیں ۔ وہ 2015ء کے عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلئیر معاہدہ کے مذاکرات میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں ۔ وہ مختصر مدت کیلئے دواخانہ میں اکٹوبر 2013ء میں کمر کے درد کی وجہ سے شریک کئے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT