Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / طالبہ اسکولی کی بس کے نیچے آکر ہلاک

طالبہ اسکولی کی بس کے نیچے آکر ہلاک

حیدرآباد۔/20جنوری، ( سیاست نیوز) شہرکے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں کمسن اسکول طالبہ ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ انجلی جس اسکول بس میں اسکول جاتی تھی اسی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ کے بعد ونستھلی پورم میں سنسنی پھیل گئی۔ مقام حادثہ پر دلخراش مناظر دیکھ کر مقامی عوام بھی غم زدہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ انجلی جو پراشانتی نیکیتن اسکول میں فرسٹ کلاس کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ یہ لڑکی آج اسکول روانگی کے لئے اسکول بس میں سوار ہوئی اور دروازے کے قریب ٹھہری ہوئی تھی کہ ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگانے پر لڑکی دروازے سے بس کے باہر گر پڑی اور بس کے پچھلے ٹائروں میں روندی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ بس کی ٹائیر اس کے سر کے اوپر سے چلے گئے اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر اسکول بس میں رائیور کے علاوہ بچوں کی رہنمائی اور دیکھ بھال کیلئے کوئی اور شخص نگرانکار ہوگا تو ایسا واقعہ پیش نہیں آتا۔

TOPPOPULARRECENT