Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / طالبہ کو دھمکیاں دینے پر ایک شخص کو 8 ماہ کی سزائے قید

طالبہ کو دھمکیاں دینے پر ایک شخص کو 8 ماہ کی سزائے قید

نئی دہلی ۔ 24 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج ایک طالبہ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دینے اور کالج روانگی کے وقت چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو 18 ماہ کی سزائے قید دی ہے ۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ شیوانی چوہان نے اترپردیش کے متوطن ملزم سید ارشد قادری پر 10 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے قادری کو سزائے قید سناتے ہوئے کہا کہ وہ اس لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا ، جب یہ لڑکی کالج کیلئے جاتی تھی اور کئی مرتبہ اس کا راستہ روک کر یہ دھمکی دی کہ اس کی محبت کو قبول نہیں کرے گی تو نہ صرف تیزاب ڈال دیگا  بلکہ اس کا اغواء کرلے گا۔ استغاثہ کے بموجب اس لڑکے کی ہراسانی نے تنگ آکر لڑکی نے یکم ڈسمبر 2010 ء کو یہ شکایت درج کروائی تھی

TOPPOPULARRECENT