Thursday , December 13 2018

طالبہ کو زدوکوب اور کمرہ میں بند رکھنے کا الزام، لکچرر پر مقدمہ

حیدرآباد۔/7نومبر، ( سیاست نیوز) حسینی علم پولیس نے خانگی جونیر کالج کے ایک لکچرر کے خلاف طالبہ کو مبینہ طور پر زدوکوب کرنے اور اسے غیر قانونی طور پر کمرہ میں بند رکھنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ویژنری جونیر کالج حسینی علم کی سی ایس ای کی طالبہ سیدہ شمس آفرین ساکن چنچلگوڑہ آج صبح کالج پہنچی تھی جہاں پر کالج لکچرر فریدہ بیگم نے طالبہ کے موبائیل فون سے متعلق کچھ تفصیلات حاصل کی جس کے بعد طالبہ کی پٹائی کردی گئی اور بعد ازاں اسے 4 گھنٹوں تک کلاس میں بند رکھا گیا۔ انٹر میڈیٹ طالبہ نے اپنے والدین کو اس سلسلہ میں مطلع کیا جس کے نتیجہ میں کالج لکچرر کے خلاف حسینی علم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر اشوک چکرورتی نے بتایا کہ کالج لکچرر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس واقعہ سے متعلق جواب طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT