Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / طالبہ کیساتھ دست درازی کی کوشش کیمرے کی مدد سے آٹو ڈرائیور کی شناخت

طالبہ کیساتھ دست درازی کی کوشش کیمرے کی مدد سے آٹو ڈرائیور کی شناخت

حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک آٹو ڈرائیور کو لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس عابڈز مسٹر جے راگھویندرا ریڈی نے بتایا کہ 23سالہ طالبہ جو وینکٹیشورا ہاسٹل نارائن گوڑہ میں مقیم ہے، 3فبروری کو صبح نارائن گوڑہ پارک میں چہل قدمی کیلئے جارہی تھی کہ آٹو ڈرائیور نے دست درازی کرتے ہوئے جبراً آٹو میں بٹھانے کی کوشش کی۔ طالبہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اس کی چیخ و پکار سے گھبراکر آٹو ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کرلی۔ لڑکی نے آٹو کا رجسٹریشن نمبر مکمل طور پر نوٹ نہیں کیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مقامی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے آٹو ڈرائیور کی شناخت کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

TOPPOPULARRECENT