Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / طالبہ کی خودسوزی

طالبہ کی خودسوزی

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک طالبہ نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سریشا نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ سریشا جسمانی معذور بتائی گئی ہے جو مرزا گوڑہ علاقہ کے ساکن راملو کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پولیو مرض کا شکار تھی اور اس کا علاج مختلف جگہ کروایا گیا تھا ۔ تاہم وہ غیر اطمینان بخش علاج سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT