Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / طالبہ کی فحش ویڈیو کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تین طلبہ نامزد

طالبہ کی فحش ویڈیو کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تین طلبہ نامزد

پرتاپ گڑھ (یوپی)۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے طالبہ کی فحش ویڈیو کلپ بنا سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں منگل کی شام تین طلبہ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ۔ایس ایچ او ابھے سنگھ نے بتایا کہ ایک انٹر کی طالبہ شہر کے ایک کالج میں زیر تعلیم تھی۔ جہاں رفع حاجت کیلئے وہ بیت الخلاء گئی تھی ۔وہیں کالج کے طلبہ ابھنو ۔راکیش و ساگر نے خفیہ طریقے سے اسکی فحش ویڈیو بنا لیا ۔کچھ روز بعد ویڈیو کے سہارے پچاس ہزار روپیہ کا مطالبہ کیا ۔رقم دینے سے منع کرنے پر ویڈکو پورن سائٹ و سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔شکایت پر تینوں ملزمان طلبہ کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT