Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / طالب حسین کو پھر ایک مرتبہ کک باکسنگ اور کوڈو میں گولڈ مڈل

طالب حسین کو پھر ایک مرتبہ کک باکسنگ اور کوڈو میں گولڈ مڈل

حیدرآباد ۔ /12 نومبر (راست ) 63 ویں اسکول گیمس فیڈریشن آف انڈیا کے ریاستی اہم مقابلہ برائے کک باکسنگ برائے کک باکسنگ و کوڈو میں 19 سال سے کم عمر کے زمرے میں گولڈ مڈل حاصل کرتے ہوئے نیشنل گیمس میں رسائی کرلی ہے ۔ سید طالب حسین چنچل گوڑہ جونیر کالج کے طالب علم ہیں ۔ اور ان کے ساتھ امیز یونس صابر نے بھی کوڈو میں گولڈ مڈل حاصل کیا اور نیشنل میں رسائی کرلی ہے اور کک باکسنگ میں سلور مڈل حاصل کیا ہے ۔ یہ سرینواسا جونیر کالج کے طالب علم ہیں ۔ یہ مقابلہ ایم اے ایم گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز نامپلی میں منعقد تھا ۔ جس کی صدارت جناب راجیندر پرساد ( آرگنائزنگ سکریٹری) کررہے تھے اور جناب لالو چوہان (آر آر ڈسٹرکٹ سکریٹری) آبزرور کے فرائض دے رہے تھے اور مس آنا میری اڈمنسٹریٹر کے فرائض انجام دیئے ہیں ۔ سینئر ماسٹر سید افتخار حسین نیشنل کوچ فار کک باکسنگ و انٹرنیشنل جج اینڈ ریفری نے جج کے فرائض انجام دیئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT