طالب علم سے جنگجو بننے والا منان وانی مارا گیا ۔ 

Photo : ANI

ہندواڑہ : علی گڑہ مسلم یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر سے جنگجو بننے والے ۲۶؍ سالہ منان وانی سمیت حزب المجاہدین کے دو جنگجوؤں کو جمعرات کو یہاں شاٹ گنڈ نامی علاقہ میں قریب دس گھنٹو ں تک جاری رہنے والے مسلح تصادم میں ہلاک کیا گیا ۔کپواڑہ کے لولاب علاقہ کے رہنے والے منان وانی نے رواں ۵؍ جنوری کو حزب المجاہدین کی صف میں شامل ہوگیا ۔

منان وانی نے اس وقت جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی جب وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایپلائیڈ جیولوجی سے پی ایچ ڈی کررہے تھے ۔ اگر چہ منان وانی نے گذشتہ ۹؍ مہینوں کے دوران کسی بھی آپریشن میں حصہ نہیں لیا تاہم انہوں نے اس دوران کئی تحریریں لکھیں جن کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پڑھا او رشیئر کیاگیا ۔ منان وانی کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی وادی کے مختلف حصوں بالخصوص شمالی کشمیر میں جمعرات کو ہڑتال کی گئی ۔ اس دوران کئی مقامات پر جھڑپیں کی گئی ۔

ریاستی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر شمالی کشمیر کے بیشتر حصوں میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کردی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT