Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / طالب علم سے رقم لوٹنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

طالب علم سے رقم لوٹنے والا آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ 21 فبروری (سیاست نیوز) آٹو میں سوار طالب علم کو زخمی کرتے ہوئے 100 روپئے لوٹنے والے 3 افراد بشمول دو کمسن بچوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 100 روپئے لوٹنے کے اس واقعہ کو چندرائن گٹہ اور ساوتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حل کرلیا اور آٹو ڈرائیور سید عبداللہ ساکن کتہ پیٹ بڑ کا جھاڑ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ ٹی آر آر کالج میں زیرتعلیم آر کشن پر 29 جنوری کو حملہ کیا گیا تھا۔ ایس ٹی ہاسپٹل میں رہنے والا یہ طالب علم میکانیکل میں ڈپلومہ کررہا تھا اور رات کے وقت شادی خانوں میں کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ 29 جنوری کی رات کشن پلر نمبر 172 کے پاس آٹو کے انتظار میں ٹھہرا ہوا تھا کہ ایک آٹو آیا اور اس میں سوار ہوگیا۔ جیسے ہی آٹو جہانگیرآباد علاقہ کی جانب موڑ دیا گیا ۔ اس مقام پر کشن پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے سیل فون اور 100 روپئے لوٹ لئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT