Wednesday , December 12 2018

طالب علم نے نتیش کمار پر چپل پھینکی

پٹنہ ۔ 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تحفظات کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک طالب علم نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر چپل پھینکی ۔ یہ واقعہ آج پیش آیا تاہم اس طالب علم کا نشانہ چوک گیا اور چپل کچھ میٹر دور جاگری ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ تفصیلات کے بموجب چیف منسٹر نتیش کمار اپنے کچھ سینئر وزرا کے ساتھ باپو سبھ گر میں ایک عوامی تقریب میں شریک تھے کہ چندن کمار تیواری نام نوجوان نے ان پر چپل پھینکی ۔ تیواری کو فوری پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم اس سے قبل جنتادل یو کے کچھ ورکرس اس پر چڑھ دوڑے اور اسے شدید زد و کوب کیا ۔ تیواری نے میڈیا کو بتایا کہ وہ تحفظات کیخلاف احتجاج کر رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT