Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / طالب علم پر سینئیر طلبہ کا چاقو سے حملہ

طالب علم پر سینئیر طلبہ کا چاقو سے حملہ

حیدرآباد 9فروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں ایک طالب علم پر سینئر طلبہ نے چاقو سے حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیتا رام پور میں فیشن ڈیزائننگ سال اول کے طالب علم راجندر کو اس کے گھر سے باہر بلاتے ہوئے سینئر طلبہ نے بحث و تکرار کے بعد چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا ۔جھگڑے کی آواز سن کر راجندر کے والدین گھر سے باہر نکلے تو اپنے بیٹے کو خون میں لت پت پایا ۔ اسے پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ محبت کے معاملہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔زخمی راجندر نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے پانچ سینئر ساتھیوں نے اس پر حملہ کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT