Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / طالب علم کو طمانچہ رسید کرنے پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ

طالب علم کو طمانچہ رسید کرنے پر ٹیچر کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (سیاست نیوز) سلطان بازار پولیس نے طالبعلم کو طمانچہ رسید کرنے پر ایک ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب کرائس چرچ اسکول واقع سلطان بازار کے ساتویں جماعت کے طالبعلم جو اپنی کلاس میں بنچ تبدیل کررہا تھا کے ٹیچر پرمیلا نے اسے کلاس میں طمانچہ رسید کیا جس کے نتیجہ میں لڑکے نے اپنے والدین کو اس سلسلے میں بتایا ۔ طالبعلم کے والدین نے سلطان بازار پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے نتیجہ میں ٹیچر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور طالبعلم کو طبی معائنے کیلئے دواخانہ روانہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT