Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / طاہر، آملہ نے نیوزی لینڈ کو بدحال کردیا

طاہر، آملہ نے نیوزی لینڈ کو بدحال کردیا

آکلینڈ ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو واحد T20 میچ میں 78 رنز سے شکست دی۔ آج یہاں سیریز کے واحد میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جسے ہاشم نے اپنی عمدہ بیٹنگ سے غلط ثابت کردیا۔ اوپنر نے ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 62 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 185/6 رنز تک رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ فاف ڈوپلیسی نے 36، اے بی ڈی ویلیئرز نے 26 اور جے پی ڈومینی نے 29 رنز بنائے۔ جواب میں طاہر کی عمدہ اسپن بولنگ کے سامنے کیوی بلے باز بالکل بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 107 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ ٹم بروس نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ نیوزی لینڈ کے سات بیٹسمین ’ڈبل فیگر‘ میں بھی داخل نہ ہو سکے جو عمران طاہر کے سبب ہوا جنہوں نے 24 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز اتوار کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT