Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / طبی امداد کیلئے گورنر کے مجریہ چیکس باؤنس

طبی امداد کیلئے گورنر کے مجریہ چیکس باؤنس

کانگریس قائدین کی شکایت پر تحقیقات کا حکم

کانگریس قائدین کی شکایت پر تحقیقات کا حکم
حیدرآباد ۔ 27 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے صدر راج کے دوران طبی امداد کیلئے ان کی جانب سے جاری کردہ چیکس باونس (کارآمد نہ ہونے ) کے واقعات کی ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ایک ہفتہ قبل کانگریس قائدین کے ایک وفد نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا کی قیادت میں راج بھون پہونچ کر گورنر سے ملاقات کی تھی ، اُس وقت ڈپٹی فلور لیڈر کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے آندھراپردیش میں صدر راج کے دوران گورنر کی جانب سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے غریب عوام کو طبی امداد کیلئے جو چیکس جاری کئے تھے وہ باونس ہوجانے کی شکایت کی تھی ۔ گورنر نے انھیں ثبوت پیش کرنے کا مشورہ دیا تھاجس پر محمد علی شبیر نے محمد ضیاء الدین ، مسز فاریہ سمرین محمد اور سبانی لامی پتی کیلئے جاری کردہ چیکس باونس ہوجانے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے چیکس کے زیراکس اور بنکوں کے ریمارکس دونوں گورنر کو روانہ کئے ۔ انھیں جاری کردہ چیک مختص کی گئی رقم چیک نمبر اور تاریخ کے ساتھ تمام تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جہاں تک اطلاعات ہیں صدر راج کے دوران طبی امداد کیلئے گورنر کی جانب سے جاری کردہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے 3600 چیکس باونس ہوئے ہیں جس سے غریب عوام پریشان ہے ۔ گورنر نے چیکس باونس ہونے کے ثبوت ملنے پر فوری اس کا جائزہ لیتے ہوئے اندرون ایک ہفتہ رپورٹ دینے کی چیف سکریٹری تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT