Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ’طبی دورے‘ کے دوران نواز شریف کی لندن میں شاپنگ

’طبی دورے‘ کے دوران نواز شریف کی لندن میں شاپنگ

لندن ۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف ویسے تو ’طبی دورے‘ پر لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے، لیکن انھیں کپڑوں کے ایک مہنگے اسٹور کا ’دورہ‘ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ اپنے دورہ لندن کے دوران نواز شریف نے سیوائل رو پر واقع ایک لگژری ٹیلرنگ اینڈ فیبرک اسٹور ’اسکیبل‘  کا بھی ’دورہ‘ کیا، جہاں کام کرنے والے ایک ملازم نے ان کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔یہ تو واضح نہیں ہے کہ سینڈر ہینز نامی مذکورہ ریٹیل اسسٹنٹ نے وزیراعظم نواز  شریف کے ساتھ یہ تصویر کب کھینچوائی، لیکن سینڈر نے یہ تصویر جمعہ کی شام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی، تاہم واضح رہے کہ یہ تصویر ہفتہ کی دوپہر ڈیلیٹ کردی گئی ۔دلچسپ بات یہ رہی کہ اسکیبل کے مذکورہ ملازم نے پہلے نواز شریف کا عہدہ ’صدرِ پاکستان‘ لکھ ڈالا تھا تاہم ان کے فالوورز نے نشاندہی کی کہ یہ ’پاکستان کے وزیراعظم‘ ہیں۔واضح رہے کہ اسکیبل، لندن کے پوش علاقے مے فیئر میں واقع ہے، جہاں سے لندن کا طبقہ اشرافیہ خریداری کرتا ہے۔شاپنگ کے دوران وزیراعظم پینٹ شرٹ کے اوپر بلیک جیکٹ پہنے ہوئے نظر آئے ۔ دوسری جانب اسکیبل کے نمائندے نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT