Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس میں شمولیت کا منصوبہ نہیں : ایم گوپی ناتھ

ٹی آر ایس میں شمولیت کا منصوبہ نہیں : ایم گوپی ناتھ

حیدرآباد 11 فبروری ( آئی این این ) گریٹر حیدرآباد تلگودیشم کے صدر ایم گوپی ناتھ نے آج ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ وہ تلگودیشم سے ترک تعلق کرکے ٹی آر ایس میں شامل ہوجائیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ٹی آر ایس کی جانب سے انہیں پارٹی میں شمولیت کی کوئی دعوت نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ٹی آر ایس میں شمولیت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلگودیشم ہی میں رہیں گے اور تلنگانہ میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم مقننہ پارٹی لیڈر ای دیاکر راؤ کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے انہیں حیرت ہوئی ہے ۔ انہوں نے نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ان کے کسی رول کی تردید کی اور کہا کہ اس اسکام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT