Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / طرابلس ایر پورٹ کے ارد گرد لڑائی 4 افراد ہلاک

طرابلس ایر پورٹ کے ارد گرد لڑائی 4 افراد ہلاک

طرابلس ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں عسکریت پسندوں اور عالمی حمایت والی سرکاری افواج کے درمیان بد ترین لڑائی میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس لڑائی کا مرکز ایرپورٹ اور اس سے ملحقہ علاقہ بنا ہوا ہے۔ ایر پورٹ گزشتہ کئی ماہ سے فریقین کے درمیان لڑائی کا سبب چلا آرہا ہے۔ آتشیں لڑائی کی تازہ لہر کے دوران چار ہلاکتوں کے علاوہ دس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ لڑائی میں سرکاری افواج کے مقابل ’فجر لیبیا‘ نامی عسکری گروپ کے اسلام پسند ہیں۔ ایرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ متصل ائیر بیس پر ٹریفک آپریشنز روک دیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT