Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / طرابلس میں تازہ جھڑپوں کی اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

طرابلس میں تازہ جھڑپوں کی اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

طرابلس۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ نے حریف نیم فوجی جنگجوؤں کے درمیان نئے مرحلہ کی جنگ کی طرابلس انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب مذمت کی ہے اور کہا کہ ان جھڑپوں سے لیبیا کے سیاسی عمل کی اہمیت میں کمی واقع ہوجائے گی۔ وسط جولائی سے لیبیا خوفناک اور مہلک جھڑپوں سے دہلتا رہا ہے جس کی وجہ سے تیل کی دولت سے مالامال شمالی افریقی ملک سے غیر ملکیوں نے تخلیہ کردیا ہے۔ جھڑپیں طرابلس کے اطراف و اکناف میں مرکوز رہی ہیں۔ قوم پرست نیم فوجی جنگجو اسلام حامی گروپس کے ساتھ ملک کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں جنگ میں مصروف رہ چکے ہیں۔ تازہ جھڑپوں میں جو جمعہ اور ہفتہ کے دن پیش آئیں، سینکڑوں افراد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دو روزہ جھڑپوں میں گریڈ میزائلس اور توپ خانہ استعمال کیا گیا۔ مصراتہ کے جنگجوؤں کے اس اعلان کے بعد کہ انھوں نے پُل اور فوجی بیارکس پر قبضہ کرلیا ہے، جنگ کی شدت میں کمی پیدا ہوئی۔ اقوام متحدہ کے سفارت خانہ برائے لیبیا نے جھڑپوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ ہتھیار ڈال دیں اور جنگ بندی کا احترام کریں۔

TOPPOPULARRECENT