طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش پر آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) دیسی ساختہ طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک آٹو ڈرائیورکو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ شام سنگھ ساکن للیتا باغ چندرائن گٹہ جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے، سال 2004ء میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور وہ آٹو چلارہا تھا۔ گذشتہ

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) دیسی ساختہ طفنچہ فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے ایک آٹو ڈرائیورکو سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 33سالہ شام سنگھ ساکن للیتا باغ چندرائن گٹہ جس کا تعلق اتر پردیش سے ہے، سال 2004ء میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور وہ آٹو چلارہا تھا۔ گذشتہ چھ ماہ سے وہ معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور بیوی کی خرابی صحت سے پریشان تھا۔ شام سنگھ نے گذشتہ ماہ اپنے آبائی مقام پہنچ کر وہاں سے دیسی ساختہ طفنچہ حیدرآباد منتقل کیا اور خواہشمند گاہکوں کو دوگنے دام میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے اسے گولی گوڑہ علاقہ میں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے طفنچہ برآمد کرتے ہوئے اسے افضل گنج پولیس کے حوالہ کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT